13 نومبر 2026 - 21:54
ایران ممکنہ طور پر محاصرے کا فوجی جواب دے گا، چیتھم ہاؤس - 1

چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک کے مغربی ایشیا کے امور کے ماہر نے ایران کی معاشی محاصرے کی شدت کے باوجود اس ملک کے مزاحمت جاری رکھنے کی دو بنیادی وجوہات بیان کیں اور خبردار کیا کہ امریکی حکام کا محاصرے کو مزید سخت کرنے پر اصرار ممکنہ طور پر ایران کو مہنگے فوجی اقدامات کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک کے مغربی ایشیا کے امور کے ماہر بلال صعب نے ایران کی معاشی محاصرے کی شدت کے باوجود اس ملک کے مزاحمت جاری رکھنے کی دو بنیادی وجوہات بیان کیں اور خبردار کیا کہ امریکی حکام کا محاصرے کو مزید سخت کرنے پر اصرار ممکنہ طور پر ایران کو مہنگے فوجی اقدامات کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

مضمون کا خلاصہ:

چیتھم ہاؤس کے ماہر بلال صعب کے مطابق، ایرانی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکہ کی ممکنہ رعایت بھی پائیدار نہیں ہوگی۔

وہ خبردار کرتے ہیں کہ اگر امریکہ محاصرے کو مزید سخت کرے تو ایران غالباً فوجی ردعمل ظاہر کرے گا کیونکہ وہ ایسے اقدامات کو امریکہ کی جارحانہ حکمت عملی اور جنگی اقدامات ہی کا تسلسل سمجھتا ہے۔

صعب کے مطابق، سمندری محاصرہ ایران کی تزویراتی سوچ کو تبدیل نہیں کر سکا۔ اپریل میں آبنائے ہرمز سے ایران کی تیل برآمدات پر محاصرہ شروع ہؤا، جون میں ایک مفاہمت کے بعد نرمی آئی، لیکن 14 جولائی کو امریکہ نے معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا جس کے بعد محاصرہ دوبارہ بحال ہو گیا۔ فی الحال ایران محاصرے کی منسوخی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے قبل اپنی شرائط قبول کروانا چاہتا ہے، جبکہ امریکہ بحری سیکورٹی پر مذاکرات سے قبل ایران کے جوہری پروگرام میں رعایتیں چاہتا ہے۔

صعب کے مطابق ایران امریکہ پر ذرہ برابر اعتماد نہیں کرتا اور وہ جانتا ہے کہ امریکی رعایتیں پائیدار نہیں ہوں گی۔ اسی لئے ایرانی حکام کے نزدیک، اگر ایران دباؤ میں رعایات دے بھی تو واشنگٹن کی جانب سے پائیدار معاشی نرمی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

ایسی صورتحال میں، ایران کی حکمران ساخت مزاحمت جاری رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔ اس تناظر میں، سمندری محاصرہ ایران کو سمجھوتے پر مجبور کرنے کی بجائے تصادم کو تیزرفتار کرنے کا محرک بن سکتا ہے۔

صعب نے 2019 کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی ایران نے "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کے جواب میں فوجی اقدامات کئے ـ مئی اور جون 2019 میں فجیرہ اور خلیج عمان کے قریب تیل ٹینکرز پر حملے، امریکی جاسوسی ڈرونزکو مار گرانا، اور 14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کی بقیق تیل تنصیبات اور خریص آئل فیلڈ پر ڈرون و میزائل حملے۔

صعب کے مطابق، ان اقدامات کا پیغام واضح تھا: ایران پر شدید معاشی دباؤ کا جواب خلیج فارس کے ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی مفادات پر حملوں سے دیا جا سکتا ہے۔

صعب کے مطابق، ایران کو تلافی کرنے کے لئے نئی امریکی فوجی جارحیت کی ضرورت نہیں؛ وہ محاصرے کے جواب میں براہ راست علاقائی بنیادی ڈھانچے اور بحری سیکورٹی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha